• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبرپختونخوامیں تیز آندھی،بارش، 8جاں بحق،درجنوں زخمی

پشاور‘لاہور (نمائندگان‘ایجنسیاں )ڈیرہ اسماعیل خان‘پشاور‘لاہور‘ملتان سمیت پنجاب اورخیبرپختونخواکے کئی شہروں میں تیز آندھی اور بارش کے باعث کئی مقامات پرچھتیں،سائن بورڈز،درخت ‘کھمبے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں8افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ‘درخت ‘کھمبے اکھڑگئے‘فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ‘درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں‘لاہور میں نوے کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی آندھی اور بارش سے لیسکو کا نظام مفلوج ہوگیا اور ایک سو اسی فیڈر ٹرپ کر گئے‘شاہدرہ میں درخت گرنے سے 32 سالہ بشارت جاں بحق ہو گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں‘ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے،لوئر دیر میں دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا،ڈی آئی خان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جڑواں شہروں میں بھی آندھی کے باعث سائن بورڈز گرنے کے کئی واقعات ہوئے جبکہ کئی پراوزیں بھی منسوخ کر دی گئیں‘شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آندھی کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،تاریں گرنے سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔ملتان شہر میں شدید گردو غبار،آندھی اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تازہ ترین