جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں مغیری برادری کے دو گروپوں میں جاری خونی تصادم کا تصفیہ کردیا گیا ہے جکبہ سرپنچوں کی جانب سے دونوں برادریوں پر4 خون ثابت کیے جانے پرفریقین پر مجموعی طور پر 97 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود چھجڑی کے علاقے میں 10سال سے معمولی بات پر جاری مغیری برادری کے دوگروپوں میں خونی تصادم کا تصفیہ ہفتہ کومغیری ہاؤس جیکب آبادمیں سردار بابو خان مغیری حاجی شیر محمد مغیری میر محمد مٹھل خان مغیر ی سید عبدالرحمٰن شاہ حاجی محمد شریف مغیری دوست محمد مغیری کی سرپنچی میں ہوا۔