• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، یوپی کے مسلمان ڈی جی پولیس کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی ریاست اترپردیش کے بنیاد پرست وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ نے مسلمان ڈائریکٹر جنرل پولیس جاوید احمد کو کم اہمیت کے حامل عہدے پر تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ ایک انتہاپسند ہندو افسر سلکھان سنگھ کو ڈی جی پولیس اترپردیش تعینات کیا  گیا ہے۔ سلکھان سنگھ 1980 کے آئی  پی ایس افسر ہیں جو اس سال ستمبر میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے جبکہ جاوید احمد 1984 کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ جاوید احمد کو اترپردیش پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری کا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔ یوپی کے نئے ڈی جی پولیس نے ریاست میں غنڈہ گردی کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں اہم شخصیات کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین