• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،ودناگر ریلوے اسٹیشن کی قسمت بدل جائے گی!

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی ریاست گجرات کا ودناگر ریلوے اسٹیشن کی، جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے بچپن میں چائے فروخت کیا کرتے تھے، 8کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔ بھارتی یونین وزیر منوج سنہا نے احمدآباد میں کہا کہ ضلع مہسنا میں واقع ودناگر ریلوے اسٹیشن کی ترقی کے لئے 8 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ 2014 کے الیکشن سے قبل مودی اکثر ذکر کرتے تھے کہ وہ اپنے بچپن میں دوناگر ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے۔ 
تازہ ترین