• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندی کے سدباب کے لئے پرفارمنگ آرٹ بہترین ذریعہ ہے ،ڈاکٹر اعجاز

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوان طلباوطالبات کی طرف سے امن اور برداشت کے فروغ کے اہم پیغام کوآرٹ کے ذریعہ عوام تک پہنچانے کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام تھیٹر پرفارمنس اور صوفیانہ کلام پر مشتمل تھا جو اسلامیہ یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا ،اس موقع پرڈاکٹر اعجاز علی خان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ کے ذریعہ معاشرہ میں امن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے طلباوطالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی سے تشدد اور انتہاپسندی کے سدباب کے لئے پرفارمنگ آرٹ ایک بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پر مہناز محمد علی   ،ڈاکٹر محمد شہزاد نےخطا ب کیا۔
تازہ ترین