بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان میں منیارٹیز غربت میں زندگی گزاررہی ہے اس جدیددورمیں وہ تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ ان خیالات کااظہار بشپ نعیم عیسیٰ نےکیا۔انہوں نے کہاکہ چولستان ڈایواس میں 20 لاکھ منیارٹیز آبادہیں لیکن وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اقلیتوں کو رہائشی و زرعی رقبہ جات الاٹ نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے وہ بڑی تعداد میں غربت میں ڈوبی ہوئی ہیں۔