• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائے عالمگیر میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر شروع کردی،ڈی سی گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، سپیشل ایجوکیشن سنٹر کیساتھ اساتذہ اور سٹاف کی5 رہائشگاہوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی ڈبل سٹور ی عمارت کی تعمیر کیلئے ٹینڈر پراسیس کے بعد ورک آرڈر الاٹ کیا جاچکا اور کنسٹرکشن کمپنی نے1600فٹ چار دیواری کی تعمیر مکمل کر لی ہے اور نصف کیوسک کے ٹیوب ویل کی بورنگ بھی کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی مین بلڈنگ دو منزلہ ہوگی، بلڈنگ کی تعمیر کیلئے زمین کی ٹیسٹنگ کے بعد کھدائی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین