• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،شادی سے انکار پر قتل لڑکی کاقاتل حضرو سے گرفتار

صوابی (نمائندہ جنگ )زیدہ پولیس نے موضع مرغز میں آٹھ سال قبل شادی سے انکار کرنے پر قتل کرنے والی نوجوان لڑکی کے قاتل کو حضرو پنجاب سے گرفتار کر لیا۔موضع مرغز میں ایک نوجوان مختیار سکنہ بہادر کلے حضرو پنجاب اپنی ایک رشتہ دار اور لڑکی کے ساتھ زبردستی شادی کرنے کا خواہش مند تھا لیکن لڑکی مسلسل شادی سے انکاری تھی جس پر ملزم نے طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔اور تاحال روپوش تھا اطلاع ملنے ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ مراد علی شاہ باچا کی نگرانی میں ،سب انسپکٹر شفیق خان بمع پولیس ٹیم تفتیشی آفسر منتظر خان ،ساحر باچا اور مرتضیٰ نے کامیاب چھاپہ مار کر ملزم مختیار کو علاقہ حضرو سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا
تازہ ترین