• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولزو کالجز میں معاف کرنے کااعلان خوش آئند ہے ،جمعیت

سکھر (بیورو رپورٹ)اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیکریٹری اسدعلی مغیری نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولزو کالجز میں نویں تا بارہویں کلاسوں کی انرولمنٹ، ایڈمشن اور امتحانات کی فیس معاف کرنے کااعلان خوش آئند ہے،ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وہ سکھرمیں ذمہ داران پر مشتمل اجلاس سے بات چیت کررہے تھے۔اسدعلی مغیری نے کہا کہ تعلیم دن بہ دن غریب طالبِ علم کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔نجی تعلیمی اداروں نے جہاں علم کو تجارت بنادیا ہے وہاں ایک عام طالبِ علم کا اچھی تعلیم کا حصول ایک خواب بن کررہ گیاہے۔ایسے میں حکومت سندھ کا سرکاری کالجز میں فیس معافی کا اعلان حوصلہ افزا قدم ہے شعبہ تعلیم میں مزید ایسے اقدامات اٹھانے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس معافی کے اعلان کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں تعلیم کا معیار بھی بہتربنانا ضروری ہے۔سرکاری تعلیم اداروں میں غریب طالبِ علموں کو مفت یونیفارم بھی مہیا کیا جائے۔ اسکولز وکالجز کے ساتھ ساتھ جامعات کی بھی داخلہ اور دیگر فیس بھی معاف کی جائیں۔
تازہ ترین