• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قراردینا خوش آیند ہے،مفتی نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالرمفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں قرآن کی تعلیم لازمی قراردینا خوش آیند ہے،  دین سے دوری کی وجہ سے عصری اداروں کے نوجوان انتہا پسندی میں مبتلا ہورہے ہیں،انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی سردار محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جلد اس فیصلے پر عمل درآمد کیاجائے، یہ وفاقی حکومت کا بہترین اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، قرآن پڑھانے کےلئے قاری مقرر کیے جائیں، اس حوالے سے جید علماءکرام اور قراءکرام سے بھی مشاورت کی جائے تو بہتر ہوگا۔
تازہ ترین