• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، 5مئی سے شیڈول کے مطابق عملی امتحانات ہونگے

کراچی(اسٹاف رپور)  ثانوی تعلیمی بورڈ  نے نویں اور دسویں سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ عملی امتحانات 2017شروع کرنے کا اعلان  کر دیا  ہے ، چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر سعید کے مطابق  5مئی 2017 سے شیڈول کے مطابق عملی امتحانات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان 26اپریل سے صبح9:30 بجے سے شام 5بجے تک میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن گرائونڈ فلور بلاک B سے متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق26اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔27اپریل کوجمشید ٹائون، گلشن اقبال۔28اپریل کوکورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، ملیر، گڈاپ، بن قاسم۔29اپریل کو لیاری، صدر، کیماڑی جبکہ 30اپریل کو اورنگی ٹائون، سائٹ اور بلدیہ جاری کئے جائیں گے درین اثنا  نویں جماعت مطالعہ پاکستان کا پرچہ25اپریل منگل کو معمول کے مطابق ہو گا۔  شب معراج کے باعث اسکولوں میں تعطیلات ہونے کے باوجود امتحان شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔  
تازہ ترین