• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور والدین طالب علم کی کردار سازی پر توجہ دیں،مقررین

تلہار(نامہ نگار) ملک کا روشن مستقبل آج کے طالب علموں سے وابستہ ہے اس لئے اساتذہ اور والدین طالب علم کی کردار سازی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں علم کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہارپرائمری اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے رہنما غلام قادر میمن ،یوسی دندو کے چیرمین حاجی محبوب دنہ میمن نے دندو میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر بچوں اور بچیوں کو زیادہ تعداد میں اسکولوں میں داخل کروانے کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے حکومت کے ساتھ پرائیویٹ ادارے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دینا ضروری ہے ۔ بچوں کو اچھے معیاری تعلیمی اداروں میں داخل کرا کے ان کا مستقبل محفوظ بنانا اور شاندار خطوط پر تربیت کرنا وقت کا اہم تقاضا اور قومی فریضہ ہے ۔ دور جدید کے تمام چیلنجز کا مقابلہ علم کی طاقت کے زریعے کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین