• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بھوشن، رسائی نہ ملنے پر دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی دعویٰ مسترد

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کردیاہے کہ اسلام آباد فوجی عدالت سے سزا موت کے حامل بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کلبھوشن یادیوتک رسائی نہ دیکر دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ’’جاسوسی و تخریب کاری‘‘ کرنے پر پاکستان کی فوجی عدالت سے مجرم قرار دیے گئے 46سالہ یادیو تک قونصلر رسائی کےلئے بھارت نے 15 درخواستیں کیں۔ بھارت کےلئے پاکستانی ہائی کمشنر عبد البا سط نے بھارتی خبر ایجنسی کو انٹریو میں ان بھارتی دعوئوں کو مسترد کردیا کہ کلبھوشن کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن بلوچستان سے اسوقت گرفتار کیاگیا جب وہ تخریب کاری و جاسوسی کی کوشش کر ر ہا تھا ، عبدالباسط نے یہ بھی باور کروایا کہ بھارتی شہری کئی سالوںسے پاکستان کاسفر کرتا رہا ہے اور اس کے پاس2 بھارتی پاسپورٹ موجود تھے جس میںسے ایک جعلی تھا۔ عبدالباسط نے یہ بھی کہا کہ ہمارادوطرفہ معاہدہ ہے جس میں یہ واضح ہے کہ سیاسی اور سیکورٹی کے مسائل سے متعلق معا ملا ت میں کیسز کا فیصلہ میرٹ پر کیا جانا چاہئے، اس لیے ہم نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی ،ہم ا پنے قوانین اور ساتھ ساتھ دو طرفہ قانون اور معاہدوں کے مطابق اقدامات کررہے ہیں۔
تازہ ترین