• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ تعلیمی سال سےآٹھویں جماعت کے جائزہ امتحان شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے پانچویں جماعت کے بعدآئندہ تعلیمی سال سے آٹھویں جماعت کے اسسٹمنٹ امتحان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جاری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی سال برائے 2017-18سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحانات کی منظوری دے دی، جس میں صوبہ بھر کے سرکاری وغیرسرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچے حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین سال سے صوبے میں ہرسال پانچویں جماعت کے بچوں کیلئے جائزہ امتحان منعقد کیا جاتا ہےتاکہ پبلک وپرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا موازنہ کیا جاسکے اور صوبے میں یکساں نظام تعلیم کی راہ ہموار ہوسکے۔
تازہ ترین