• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بیٹے! میری قبر شہر سے باہر بنانا۔
مجھے شہر میں دفن نہ کرنا۔‘‘
بابا نے یہ وصیت کی تھی۔
وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی قبر پر بلڈوزر چلے۔
دادا کی قبر پر بلڈوزر چل چکا تھا۔
لینڈ مافیا نے قبرستان کی چائنا کٹنگ کر دی تھی۔
میں نے بابا کو ایک گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا۔
ہر مہینے فاتحہ پڑھنے چونگی کے پار جاتا رہا۔
گزشتہ ہفتے دو انکشاف ہوئے۔
ایک یہ کہ شہر بڑا ہوگیا ہے،
چونگی کئی میل آگے کر دی گئی ہے۔
دوسرا یہ کہ گوٹھ کے قبرستان پر بلڈوزر چل گیا ہے۔
تازہ ترین