• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارا دين ہميں بار بار اس بات کا حکم ديتا ہے کہ اپنے دن کا آغاز اللہ کے بابرکت نام سے کريں تاکہ کام اچھے طریقے ہو جائیں اور اللہ کی برکت سے کاميابی ہو۔ والدين اس بات سے بےخبر ہيں کہ صبح ان کا بچہ اسکول انڈين اور انگريزی گانے سنتا ہوا جاتا ہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے اسکول بسوں اور ويگنوں ميں ناچ گانے چل رہے ہوتے ہيں اس طرح بچوں کے ذہنوں پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ بچے اسکول ميں تعليم حاصل کرنے کی غرض سے جاتے ہیں مگر ان کا سارا دھيان گانوں کے بول پر ہوتا ہے اور وہ اپنے اصل مقصد سے دور ہوجاتے ہيں۔ اور گھر سے واپسی پر بھی بس ڈرائیور گانوں کے ذريعے بچوں کو لطف اندوز کر رہے ہوتے ہيں۔ ميری متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے پر توجہ ديں اور اسکول بسوں اور ويگنوں کے ماحول کو خراب ہونے سے بچائيں اور گانے بجانے والے ڈرائيور حضرات پر سختی کريں۔
(رمشہ افتخار)
rimsha.iftikhar@gmail.com
تازہ ترین