• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفل ہرسٹ اسکول کیس،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے جیوفل ہرسٹ اسکول کیس میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، سی ٹی ڈی نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا، ملزمان میں عدنان، بلڈر عابد شبیر ، سجاداور کنٹریکٹر امین شامل ہیں،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم ذوالفقار کو گرفتار اور کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہے ،لہٰذاریمانڈ دیا جائے، جبکہ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سولہ دن سے ملزمان انکے پاس ہیں یہ کچھ نہ کرسکے، کوئی ثبوت تاحال پیش نہیں کیا جا سکا،ملزمان کی جانب سے ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جس کو دودن بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔ 
تازہ ترین