• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال کے نام سے تعلیمی ادارے منسوب کئے جائیں‘ اولسی تحریک

پشاور (خبرنگار) اولسی تحریک کے زیراہتمام ’’مشال کو کیسے انصاف ملے گا‘‘کے نام سے پشاور پریس کلب میں سیمینار ہوا ‘ جس میں تحریک کے بانی ڈاکٹر سید عالم محسود ‘ڈاکٹر میاں افتخار ،رخشندہ ناز ،پروفیسر نذیر خان،سول سوسائٹی کے ممبران،اقلیتی و وکلاء برادری اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مشال کوشہیدقراردینے والے علماء کرام اوردیگرافرادکے اقدام کوسراہتے ہوئے دیگرعلماء کرام جن میں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اوردیگرپرزوردیاکہ وہ اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔شرکاء کاکہناتھاکہ مشال خان قتل میں ملوث وجاہت نے خود یہ اعتراف کیاکہ انہیںیونیورسٹی انتظامیہ نے کہاکہ ان پر توہین رسالت کاالزام لگاؤ۔انہوں نے کہاکہ مشال خان کے قاتلوں کو سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے ان کو فوری طورپر گرفتار کیاجائے اس موقع پر شرکاء نے مطالبہ کیاکہ مشال خان قتل کیس کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلایاجائے تاکہ ان کو سخت سے سخت سزا مل سکے کیونکہ دیگر اداروں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں۔شرکاء نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ جہاں مشال کو قتل کیاگیاہے وہاں پر ان کے نام سے ایک یادگار بنائی جائے مشال خان کے نام سڑکیں،پارک اور تعلیمی ادارے منسوب کئے جائیں ۔
تازہ ترین