• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میں فلاں کالم نگارسے مناظرہ کرنے آیا ہوں۔
ان کے نظریات ٹھیک نہیں۔‘‘
اس نوجوان کے لہجے میں جوش تھا۔
میں نے کہا،
’’ضرور۔ لیکن پہلے یہ بتاؤ،
قرآن پاک، سیرت، بخاری اور نہج البلاغہ پڑھی ہے؟‘‘
’’جی نہیں۔‘‘
’’کارل مارکس اور ماؤزے تنگ کو پڑھا ہے؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’طہ حسین، شریعتی اور مودودی کو؟‘‘
’’جی نہیں۔‘‘
’’فرائیڈ اور چومسکی کو؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’شیکسپیئر، ٹیگور اور اقبال کو؟‘‘
’’جی نہیں۔‘‘
میں نے کہا،
’’دوست! ایک دن علامہ ضمیر اختر نے بر سر منبر نصیحت کی تھی
کہ جن لونڈوں کو اساتذہ کے دس ہزار اشعار یاد نہ ہوں،
وہ شاعری نہ کریں۔‘‘
تازہ ترین