• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کیخلاف دائر ریفرنس میں تحریک انصاف کی سنگین غلطیاں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی شکایت ،ریفرنس میں مسول علیہ چوہدری قمرالزمان کو چیئرمین نیب لکھنے کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس لکھتے ہوئے انہیں بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اس عہدہ سے ہٹانے کی استدعا کی ہے جبکہ نیب آرڈیننس 1999کی بجائے اسے نیب آرڈیننس 1997لکھا گیاہے،تفصیلات کے مطابق سوموار 24اپریل کوپی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری ایڈوکیٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 109کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس میں مذکورہ بالا سنگین ترین غلطیاں سامنے آئی ہیں،تاہم اس حوالہ سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا جلدی میں ہوا ہے جوکہ ایک کلریکل غلطی ہے جسے دور کرکے نئی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروادی جائے گی ،یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی کے خلاف بھی ایسا ہی ایک ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التواء ہے اوربادی النظر میں لگتا ہے کہ یہ ریفرنس اسی کی نقل مار کرتیار کیا گیا ہے اور جلد بازی میں اس میں اصل مسول علیہ یعنی چوہدری قمرالزمان کا نام لکھتے ہوئے فاضل سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس عہدہ سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین