• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد لٹکا دیئے گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی عدالتوں سے سزا پانیوالے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگردوں کو  گزشتہ روز پھانسی دیدی گئی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج اور سکیورٹی اداروں پر حملے میں ملوث فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں عبیدالرحمان،ظفر اقبال،رحمان الدین اور مشتاق خان کو گزشتہ صبح خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا جبکہ ملزمان دہشتگردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں،دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبا ن پاکستان سے تھا۔
تازہ ترین