• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن ایجنسیوں کے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا

راولپنڈی اسلام آباد (ایجنسیاں)پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ کہ احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن ایجنسیوں کے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ  نوجوان نسل ہماری قوت ہیں‘ وہ کسی صورت دشمن کے بہکاوے میں نہیں  آئیں گے‘ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہناتھاکہ ہمارے نوجوانوں کو کسی صورت بہکایا جاسکتا ہے نہ ہی ہمارے نوجوان دشمن کے مذموم عزائم کا شکار بنیں گے۔دریں اثناءمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات انتہائی اہم ہیں ‘ اعترافی بیان کاجائزہ لے رہے ہیں‘معاملہ افغان حکومت کےساتھ اٹھایا جائے گا ۔بدھ کوایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ  احسان اللہ نے نہ صرف یہ بتایا کہ پاکستان میں کارروائی کے بعد دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لی بلکہ این ڈی ایس سے فنڈنگ کا بھی اعتراف کرلیا‘ معاملہ افغان حکومت کےساتھ اٹھا یا جا ئے گا۔
تازہ ترین