• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کی5روزہ دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو شروع

لاہور(عمران احسان )جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اپنی طرز کی انوکھی پانچ روزہ دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈورٹائزنگ ایکسپو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے کرسٹل ہال میں شروع ہو گئی جس میں نئی اورپرانی اشتہار ی کمپنیوں اور میڈیا ہائو سز نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بڑی تعداد میں پرنٹ میڈیا مشتہرین نے روزنامہ جنگ ،دی نیوز اور آواز  کے  60 فیصد ی رعا یتی اخباری پیکجزاور انٹرنیٹ پیکجز حاصل کرنے میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائی۔ جنگ گروپ کی سعدیہ شریف نے بتایا کہ جنگ گروپ ہمیشہ نئی اخترا عا ت متعارف کروانے میں پیش پیش رہا ہے اور اس بار نیا منصوبہ جنگ میڈیا ورکس دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈو رٹا ئزنگ ایکسپو سامنے لیکر آیا ہے جس میں چھوٹے ،درمیانے درجے کے نئے مشتہر ین اور کمپنیوں کو جنگ گروپ کے ساتھ منسلک ہونے کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔اس اشتہاری سیل میلہ میں حاظرین کی آگاہی کیلئے صبح دس بجے، ساڑھے گیارہ بجے، ایک بجےد وپہر، ڈھائی بجے ،چار بجے، ساڑ ھے پانچ بجے اور سات بجے  تک سات بار سیمینار منعقد کئے گئے ۔فنانس اینڈ کامرس، لائف سٹائل، انٹرٹینمنٹ ، ہوم میکرز، یوتھ، ادب، ٹیکنالوجی، کرنٹ افئیرز، مذہب، سماجی مسائل اور کھیلوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں اشتہارات کی افادیت کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے۔ متوقع نئے کلائنٹس کو پرنٹ میڈیا کی اثر پذیری اور جنگ گروپ کی سرکولیشن کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔45 منٹ دورانیہ کے سیمینار میں بتایا گیا کہ کس طرح کلائنٹس جنگ گروپ کے موثر اور باکفایت ایڈورٹائزنگ پیکجز کے ذریعے وہ90 لاکھ قارئین تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو یقینی طور پر بڑھا سکتے ہیں۔دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈورٹائزنگ ایکسپو ہفتہ 29 مئی تک جاری رہے گی۔جس کیلئے  ویب ایڈریسwww.jangmediaworks.comپر آن لائن رجسٹریشن جاری ہے اور وہ مندرجہ بالا اوقات میں سے اپنی سہولت کے وقت میں سیمینار میں شرکت کرسکتے ہیں اور اپنی پسند کا پیکج حاصل کرکے سال بھر انوکھا اشتہاری پیکج  سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ لاہور کے میڈیا ہائوسز بھی رجسٹریشن کے بعد بذریعہ قرعہ اندازی ایک نئی چمچماتی ہنڈا سوک جیت سکتے ہیں۔ جنگ میڈیا گروپ کے ذیلی ادارہ جنگ میڈیا ورکس کے زیر اہتمام اپنی طرز کا انوکھا پانچ روزہ دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈورٹائزنگ ایکسپو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے کرسٹل ہال میں علی معین نوازش میزبانی کررہے ہیں جس میں میڈیا ہائو سز  نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تازہ ترین