• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بھوشن تک رسائی کا بھارتی مطالبہ ایک بار پھر مسترد 

اسلام آباد (وقائع نگار) سیکرٹری خارجہ پاکستان تہمینہ جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی درخواست پرہوئی۔ ملاقات میں بھارتی جا سو س کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ بھارتی ہائی کمشنر نے ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا جسے سیکرٹری خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں دی جاتی ۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی قانونی معاونت کی درخواست کا مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ اور بھارت میں موجود کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے لوگوں تک بھی رسائی نہیں دی گئی۔ ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر پاکستان کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں۔ معا ہد ے کی رو سے قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیس کی نوعیت پر منحصر ہے۔
تازہ ترین