• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزلیکس پر کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی چند روز میں سفارشات سے سب کو آگاہ کردیا جائیگا ،ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیوز لیکس پر کمیٹی کی رپورٹ چند گھنٹے پہلے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ،اگلے چند روز میں کمیٹی کی سفارشات سے سب کو آگاہ کردیا جائے گا ۔ بدھ کو ترجمان وزیراعظم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس پر کچھ گھنٹے پہلے وزیراعظم آفس میں کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، کمیٹی کی 6اور ذیلی کمیٹی کی 16میٹنگز ہوئیں ،کمیٹی نے اتفاق رائے سے معاملات کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں کمیٹی کی سفارشات سے سب کو آگاہ کردیا جائے گا ۔قبل ازوقت اس رپورٹ پر قیاس آرائیاں کرنا غلط ہے ۔
تازہ ترین