• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جائیدادوں کیلئے15فیصد ایمنسٹی اسکیم کی تجویز زیرِغور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مختلف چیمبرز آف کامرس کے رہنماؤں،رئیل اسٹیٹ کی تنظیموں کے نمائندوں، پاکستان جنرزایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگرصنعتی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اوران کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی قیصراحمد شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمدارشاد نے ارکان کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اخترکی سربراہی میں عملدرآمدکمیٹی ان کا شق وار جائزہ لے رہی ہے۔سفارشات پر غور کیا جارہا ہے،جن سفارشات پر اتفاق ہوگا ان کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گیسومل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ملک میں کپاس کی پیداوارمیں تیزی سے کمی آرہی ہے،کپاس کی پیداوارڈیڑھ کروڑگانٹھ سے کم ہو کر ایک کروڑگانٹھ رہ گئی ہے اور دو سال میں اس مد میں نقصان کی مالیت 1000ارب روپے بنتی ہے۔
تازہ ترین