• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ امتحانات، نقل روکنے کیلئے سیکرٹری کالج ایجوکیشن کی سربراہی میں سیل قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے سیکرٹری کالج ایجوکیشن پرویز سیہڑ کی سربراہی میں امتحانی سیل قائم کر دیا گیا ہے، ڈی جی کالجز ڈاکٹر ناصر انعام کے مطابق یہ سیل ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالجز میں قائم کیا گیا ہے، اُنہوں نے بتایا کہ امتحانی معاملات اور نقل سے متعلق شکایات امتحانی سیل میں کی جا سکتی ہیں جب کہ نقل کے خاتمے کے لیے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے جائیں گے، یاد رہے کہ میٹرک کے امتحانات کے دوران سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے نہ کوئی سیل بنایا گیا اور نہ ہی امتحانی مراکز پر چھاپے مارے گئے جس کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات میں سندھ بھر میں کھلے عام نقل ہوئی ، پرچے آؤٹ ہوئے اور میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے۔
تازہ ترین