• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں،شہبازشریف

لاہور‘اسلام آباد (ایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کی جانب سے10ارب روپے کی پیشکش کے حوالے سے الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں‘‘اگر یہ الزام غلط ہو تومیری سپریم کورٹ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ صادق اورامین کا فیصلہ کرے‘نیازی صاحب کی غلط بیانی پر عدالت جاؤں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے دوران آصف زرداری اورعمران خان پر کڑی تنقید کی ‘وزیر اعلیٰ نے سی پیک کے معاہدوں کا کریڈٹ لینے پر زرداری صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ آپ کتنے شاطر ہیں اورآپ کے دل و دماغ میں کیا ہوتا ہے‘اگر سی پیک کے معاہدے آپ نے کیے ہوتے تو آپ اس کی تختی لگائے بغیر نہ چھوڑتے ۔وزیراعلیٰ نے نیازی صاحب کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کے حوالے سے الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے ہیں‘شہباز شریف نے ایوان اقبال میں موجود طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر اس میں سے ایک پیسے کی بات بھی سچ ہو تو مجھے آپ قیامت تک معاف نہ کرنا اور اگر عمران خاں کی بات غلط ہو تو میں عدالت عظمیٰ سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ صادق اور امین کا فیصلہ بھی کر دے۔ وزیراعلیٰ نے اشرافیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ اشرافیہ وسائل اپنا حق سمجھتی ہے لیکن وسائل پاکستان کے عوام کی امانت ہیں۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیاسی لیڈر کو اربوں کی پیشکش ہوسکتی ہے تو اداروں کی کیا حالت ہوگی‘ پیسوں کی آٖفر کا معاملہ سنجیدہ ہے لہذا سچائی سامنے آنی چاہئے ۔جمعرات کواسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھاکہ عمران خان نے 10 ارب روپے پیشکش والی بات عام جلسے میں کی ہے اور اگر وہ کہہ رہے ہیں تو شاید ان کو پیشکش کی گئی ہوگی‘ عمران خان جیسے رہنما کو اربوں کی پیشکش ہوسکتی ہے تو معلوم نہیں دیگر اداروں کا کیا حشر ہوگا‘معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے‘سچائی سامنے آنی چاہئے تاکہ جھوٹے‘ منافقوں اور لیٹروں کی اصلیت معلوم ہوجائے۔ا دھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑالزام لگایاہے ‘اس لئے اب انہیں یہ ثابت کرنا پڑے گا‘ اگر عمران خان نے ڈیل کی پیش کش کرنے والے کا نام ثابت نہ کیا تو ان سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔ چیئرمین  تحریک انصاف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے بڑا الزام لگایاہے‘آفردینے والے کا نام بتاناپڑیگا‘اگر عمران خان ڈیل کی پیش کش کرنے والے کا نام ثابت نہ کرسکے تو ان سے بڑا غیرذمہ دار لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان ڈیل والی بات اپنے دوستوں میں کرتے تو اور بات ہوتی لیکن انہوں نے یہ انکشاف میڈیا کے سامنے کیا ہے اس لیے اب انہیں اسے ثابت کرنا پڑے گا۔ 
تازہ ترین