• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 محافظوں کا قتل ،ایران نے پاکستان سے جواب مانگ لیا

تہران ،ماسکو،اسلام آباد (انیوزایجنسیاں)ایران نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ اپنے10محافظوں کے قتل کے معاملے پرپاکستانی حکام سے جواب کے منتظر ہیں۔روسی خبررساں ادارے ”سپتنک نیوز“ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاسیمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے پوچھا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر جرائم پیشہ گروپوں کو کام کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں۔ادھرپاکستان نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقے میں 10ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پیغام وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی جانب سے ایرانی سفیر کو بھیجا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ʼپاکستان تعلقات کی مضبوطی اور سرحد کے ساتھ سکیورٹی کیلئے ایرانی حکومت سے اپنے تعاون کا اعادہ کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں۔پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کیلئے اس واقعے کے سلسلے میں مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 54 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے لیویز حکام کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین