• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1438؁ھ کا چاند نظرآگیا آج یکم شعبان المعظم ہے اور شبِ برأ ت 11مئی  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب  کو ہوگی، دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولانا اسددیوبندی ، حافظ محمد سلفی ،قاری نذیراحمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی،فنی معاونت کے لئے چیف میٹرولوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی، ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے، گوادر ،جیوانی ،مالاکنڈ ،پسنی اور بٹگرام سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1438؁ھ جمعۃ المبارک 28اپریل کو ہوگی ۔ 
تازہ ترین