• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس ،جے آئی ٹی کیلئے 6ریاستی اداروں نے افسران کی فہرست جمع کروادی

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ کے پانامہ کیس کے فیصلہ کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم( جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیئے ایک ہفتہ کی مہلت ختم ہونے کے بعد 6 ریاستی اداروں  کے سربراہان نے اپنے اپنے نمائندہ آفسران کے تین تین ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کروادی ہے،20  اپریل کوجسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے پانامہ کیس کے فیصلہ میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل  کی سطح کے افسر کی سربراہی میں نیب ،ایف آئی اے ، ایم آئی ،آئی ایس آئی ،سٹیٹ بینک اورسیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن کے ایک ایک نامزد فسر پرمشتمل جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیئے نام طلب کیئے تھے، ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلہ کی روشنی میں6  اداروں نے اپنے اپنے نامزد تین تین افسران کے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کروادی ہے۔
تازہ ترین