• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کو نیوز لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمدکی ہدایت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی،جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے نیوز لیکس سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا، ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے نیوز لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمدکی ہدایت کی ہے،وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارشات پرعملدرآمد سےمتعلق کچھ اہم قانونی وانتظامی امورطے کرنا لازمی ہیں، کمیٹی کی سفارشات کااعلان ہوتے ہی ان پرفوری عملدرآمد شروع ہو جائےگا، ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس معاملے پر24 سے 36 گھنٹے میں کام مکمل ہوجائے گا۔
تازہ ترین