• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی کے دوران جنرل موٹرزکے خالص منافع میں 33.5 فیصد اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ”جنرل موٹرز“ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی امریکا میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کی کل آمدنی 41.2 ارب ڈالر رہی جو 2016 ءکی پہلی سہ ماہی کی نسبت 10.6 فیصد زیادہ ہے۔سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 2.6 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 33.5 فیصد زیادہ ہے۔جنوری سے مارچ کے دوران چین میں جی ایم کاروں کی فروخت 913442 رہی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی سے 5.2 فیصد کم ہے۔کمپنی کی فی شیئر آمدنی 1.70 ڈالر رہی جبکہ 2016 ءکے پہلے 3 ماہ میں فی حصص آمدنی 1.46 ڈالر رہی تھی۔
تازہ ترین