• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے مثالی تعلقات ہیں، برطانوی افواج میں مسلم نوجوانوں کی بھرتی خوش آئند ہے، میجر جنرل رچرڈ سٹیفورڈ

مانچسٹر(علامہ عظیم جی) برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر مانچسٹر برطانیہ کی مسلم اور نان مسلم کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کے لئے پل کا کردار ادا کررہا ہے یہ سینٹر صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ تمام فیتھ اور نان فیتھ کا سینٹر ہے۔اس سینٹر کے 10سال مکمل ہونے پر سالانہ گالاڈنر کا اہتمام کیا گیا تقریب سے برٹش آرمی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ریجنل کمانڈ رمیجر جنرل رچرڈ سٹیفورڈ ایم بی ای، یورپی ممبرپارلیمنٹ افضل خان، چیئرمین برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر ناصر محمود، سرپرست لارڈ لیفٹیننٹ گریٹر مانچسٹر وارن سمتھ بشپ آف مانچسٹر ڈڈو الکر، امجد بشیر ایم ای پی، لارڈ نذیر احمد، یاسمین قریشی ایم پی، سی ای او برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر مسٹر عدنان سیف، مزاحیہ اداکار آصف نواز ودیگر نے خطاب کیا۔ گالا ڈنر کے موقع پر بربرٹش مسلم کمیونٹی کی خدمات اور مقاصد اور برطانیہ اور مسلم ممالک کے درمیان راوابط مستحکم کرنے کی کاوشوں پر مبنی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی جبکہ رضا کاروں کوانعامات وشیلڈز دی گئیں۔اس موقع پر جنرل آفسر کمانڈنگ ریجنل کمانڈر میجر جنرل رچرڈ سٹینفورڈ ایم بی ای نے کہا کہ برٹش فوج کمیونٹی کے ساتھ گھل مل کر رہنا چاہتی ہے تاکہ برطانوی قومی مفادات اور سوسائٹی میں بہتر اشتراک کار پیدا ہوسکے اور مشترکہ مفادات حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں برٹش ہیرٹیج سینٹر میں اس سلسلہ کی یادداشتوں کی نمائش دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل رچرڈ سیٹنفورڈ نے کہا کہ برٹش آرمی کے پاکستانی پیشہ وارانہ فوج کے ساتھ مثالی روابط ہیں اور حال ہی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے اس امر پر بھی اظہار مسرت کیا کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان نوجوان بھی برٹش آرمی میں بھرتی ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر کی کاوشیں نان مسلم اور مسلم کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کامیاب ہورہی ہیں انہوں نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں کے ساتھ گھل مل گئے۔تقریب میں افضل خان ایم ای امیدوار ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان نے برٹش آرمی جنرل کی آمد اور دیگر مہمانوں لارڈ نذیر احمد ، امجد بشیر ایم ای اور کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین برٹش ہیرٹیج سینٹر مانچسٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہم برطانیہ میں آباد تمام کمیونٹیز کے تعلقات میں گرمجوشی پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر تمام مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی تقریبات کے لئے بھی دستیاب ہے ہم یہاں ملٹی کلچرل ملٹی فیتھ کو فروغ دینا چاہتے ہیں بشیر آف گریٹر مانچسٹر ڈیوڈ والکر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پراعتماد پیدا کرنا چاہئے اور مل جل کر برطانوی معاشرے میں دھنک رنگ بھرنے چاہئیں اور باہمی رابط کو فروغ اور ڈئیلاگ کرنے چاہئیں۔ مانچسٹر میٹر پولیٹن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر شیرون ہینڈ لی نے کہا کہ برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر کے ساتھ ہم پارٹنر شپ کرکے کمیونٹی کی فلاح اورتعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی اس کے دفاع کے لئے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں سینکڑوں بہادر پاکستانیوں اور مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان جنگوں کے نتیجہ میں افرادی قوت کی کمی کو ہمارے بزرگوں نے سولہ، سولہ گھنٹے کام کرکے برطانوی معیشت کو سہارادیا۔ ہمیں برٹش مسلمان ہونے پر فخر کرنا چاہئے اور برطانیہ کو اپنا وطن تصور کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ عام طورپرتاثر ہے کہ بدھ مذہب کے پیروکار پرامن ہوتے ہیں لیکن سری لنکا اور برما میں بدھ مت کے بعض پیشوا انسانوں کے قتل عام میں سرعام ملوث ہیں اور اس کی رپورٹ انسانی ہیومن کمیشن اور اقوام متحدہ نے بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور مسلمان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ یاسمین قریشی ایم پی نےکہا کہ مغربی میڈیا اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جبکہ برطانیہ میں رہنے والے مسلمان پرامن اور برٹش معاشرہ کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایم ای پی امجد بشیر نے کہا کہ برطانیہ میں ملٹی کلچرل معاشرہ فروغ پارہا ہے اور مسلمانوں کا اس ملک کی معاشی ترقی میں بھی ہم کردار رہا ہے انہوں برٹش مسلم ٹیج سینٹر کی طرف ملٹی فیتھ تعلقات کے فروغ کو سراہا۔ ایلی نور چوہان سی ای او برٹش مسلم ہیئرٹیج سینٹر مسٹر عدنان سیف نے بھی خطاب کیا اور برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر کے ترقیاتی کاموں اور عالمی سطح پر روابط کے ذریعے مانچسٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر معروف مزاحیہ اداکار آصف نواز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں مانچسٹر نارتھ ویسٹ کے معروف بزنس مین معروف کمیونٹی رہنمائوں سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں سابق لارڈ میئر نعیم الحسن ، بلیک برن کے میئر کونسلر اختر، کونسلر ملک اعجاز، نصراللہ مغل، کونسلر لطیف الرحمن ،حاجی عبدالغفار، چوہدری ندیم مجید، چوہدری کلیم، جی ایم بی اے کے چیئرمین ہارون کھٹانہ، کونسلر آفتاب رزاق چوہدری، کونسلر شوکت علی، سید سجاد حیدر، کونسلر یاسمین ڈار، اقبال صدیقی، چوہدری محمد انجم، اصغر علی، عبدالعزیز منگوشی، عبدالقیوم، عائشہ علوی، امان ملک، عنبر ملک، امجد عالم، انیل مسرت، کونسلر انجلیکاسٹیگن، چوہدری مسرت علی، سولیٹر شعیب تاج کیانی، میاں شہزازد بشیر، عبدالرشید، چوہدری طاہر ص ادق، شیخ مصطفی کمال، عزیزالنساء، بشیر احمد چوہدری ایم بی ای، زید احمد، کرنل نک مڈوے، کرنل فل ہیرسن، کرنل رائے ہیگز، کونسلر زردا نور، فادر فلک شیر، چوہدری غلام احمد، صدر جمعیت المسلمین مانچسٹر چوہدری محمد فیض، افتخار احمد اعوان، کبیر احمد ایم بی ای، لیفٹیننٹ کرنل الیگز کاٹرل، لیفٹیننٹ کرنل ڈیو میکالے، لیفٹیننٹ کرنل فیڈرا میکلین، ماجد ڈار، ناصر سلمان، راجہ افسر کیانی، قدیر چوہان، محمد نصیر کے علاوہ دیگر مرد و خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ تقریب کے آغاز میں سپرست برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر لارڈ لیفٹیننٹ آف گریٹر مانچسٹر مسٹر وارن جے سمتھ نے کہا کہ برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر پیس اینڈ ہارمنی کا نشان ہے اور تمام کمیونٹیز کلچر اور فیتھ کو یکجا کرنے میں مددگار و معاون ہے۔ سالانہ گالا ڈنر تقریب کے سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر عثمان تھے۔ تقریب کے موقع پر پہلی جنگ عظیم میں اور 1915ء میں پاکستانی و دیگر مسلمانوں کی برطانوی دفاع کے لیے شرکت پر مبنی ڈاکومنٹری پیش کی گئی جسے بہت سراہا گیا۔
تازہ ترین