• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر جیمز شیرا کیلئے فری مین آف بورو آف رگبی ایوارڈ، وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کی مبارکباد

لندن (نیوز ڈیسک) کونسلر ڈاکٹر جیمز کو فریمین آف بورو آف رگبی کا اعزاز دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز رگبی بورو کونسل پر جمعرات27اپریل کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رگبی کے لارڈ میئر سیلی بریگ نے کونسلر ڈاکٹر جیمز شیرا کو یہ اعزاز دیا جوکہ برٹش، پاکستانی ماہر تعلیم اور سابق میئر رگبی ہونے کے علاوہ پہلے ہی ستارہ پاکستان، ایم بی ای اور امتیازی فارمانائٹ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ انہیں ایوارڈ دینے کی تجویز کونسل لیڈر کونسلر مائیک سٹوک نے دی جس کی تائید مسزکلیئر ایڈورڈز اور جیری روڈ ہائوس نے کی یہ پہلا موقع تھا جب تمام تینوں بڑی پارٹیوں کنزرویٹو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس نے متفقہ طور پر ایوارڈ دینے کی تائید کی۔ ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاستدان، ماہرین تعلیم، میڈیا سے متعلقہ شخصیات اور رگبی بورو کے اعلیٰ افسران بشمول چیف ایگزیکٹو وارو کشائر، کائونٹی کونسل مونیکا فورگیٹری اور چیئرمین وارو کشائر ہیلتھ اتھارٹی پروفیسر بریان سٹوٹن نےبھی شرکت کی جنہوں نے کونسلر ڈاکٹر جیمز شیرا کی اعلیٰ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین