• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کو تمام کمیونٹیز مل کر دنیا میں نمایاں کر رہی ہیں ،مقررین

برمنگھم (ابرار مغل)لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر کارل رائس، ڈپٹی چیف کانسٹیبل پولیس لویزا روئف، یونیک ٹریولز اینڈ منی ٹرانسفر کے ڈائریکٹر محمد فاروق خان اور ترکش ائرلائن کے منیجر سلیم اتا ترک نے کہا ہے کہ برمنگھم ملٹی کلچرل سٹی ہے۔ مختلف کمیونٹیز اور مکاتب فکر اپنی صلاحیتوں اور کردار سے اس سٹی کو پوری دنیا میں نمایاں اور منفرد کر رہے ہیں۔ کامیاب و نمایاں شخصیات کی حوصلہ افزائی سے ان کی صلاحیتوں کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مڈلینڈ ایشین کمیونٹی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مختلف کمیونٹیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف میدانوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو لارڈ میئر آف برمنگھم، ڈپٹی چیف کا نسٹیبل اور دیگر مہمانوں نے ایوارڈز دیئے۔ ایوارڈز لینے والوں میں عابد زمان خٹک، مرزا فیصل محمود، محمد منیر، سمیرا احمد، محمدفاروق خان، جے ڈی خان، عابد خان، چوہدری عظیم اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف مختلف کمیونٹیز کے درمیان مراسم گہرے ہو سکتے ہیں بلکہ پیشہ ورانہ افراد کی صلاحیتوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے۔ قابل اور ہنرمند افراد کی حوصلہ افزائی سے معاشرہ ترقی اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شرکاء تقریب نے ایسی مثبت تقریبات کے انعقاد کی ضرورت کو خوش آئند قرار دیا۔
تازہ ترین