• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت کانفرنس برمنگھم کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) مدرسہ قاسم العلوم برمنگھم کے زیراہتمام جامع مسجد علیؓ اہل سنت و الجماعت آسٹن چرچ روڈ سالٹلے برمنگھم8میں منعقد ہونے والی تین روزہ سالانہ سیرت کانفرنس کے تیسرے دن اجلاس عام آج (اتوار) ٹھیک1بجے شروع ہوگا۔ پروگرام کی دو نشستیں ہوں گی۔ پہلی نشست کی صدارت معروف مذہبی روحانی پیشوا خواجہ خان محمد مرحوم کے صاحبزادے خواجہ خلیل احمد اور دوسری نشست کی صدارت خود مہتمم مدرسہ مولانا قاری تصور الحق مدنی کریں گے۔ مہمانان گرامی مفسر قرآن و شیخ الحدیث علامہ انیس احمد بلگرامی انڈیا، خطیب پاکستان مولانا حافظ محمد رفیق حاجی فیصل آباد، شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمن میرپور، مولانا ابوبکر صدیق جہلم اور شیخ عبدالسلام ویسٹ انڈیز (ترینڈاز) کے علاوہ مقامی علمائے کرام ڈاکٹر اخترالزمان غوری، مفتی محمد اسلم، مولانا اسد میاں شیرازی، مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا سہیل باوا، مفتی فیض الرحمن، مولانا یعقوب، مولانا عمیر نثار، مولانا عطاء اللہ خان، مولانا محمد لقمان، مولانا ارشد محمود، مولانا محمد قاسم، مولانا عمران الحق، مولانا اظہر اقبال قاسمی، مفتی جاوید وریچہ اور دیگر خطاب کریں گے۔ مسٹر لیم برن ممبرپارلیمنٹ خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور اظہار خیال بھی کریں گے۔ عالمی شہرت رکھنے والے معروف ثناء خواں حافظ ابوبکر حیدری، حافظ سعید عزیز الرحمن شاہ جہانیاں اور حافظ طاہر بلال چشتی کے علاوہ محمد فیاض عادل فاروقی اور حمزہ عمر فاروق بھی کلام پیش کریں گے۔ مولانا طارق مسعود اہم قراردادیں پیش کریں گے۔ جبکہ حذیفہ عمران الحق، قاری ابرار شاہ، محمد غالب ارشد اور قاری اظہار احمد تلاوت کلام کی سعادت حاصل کریں گے۔ جامع مسجد علیؓ، مسجد طیبہ اور مسجد عثمان کی انتظامیہ سمیت ملک بھر کے علمائے کرام نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ خواتین کی شرکت کے لیے خصوصی انتظام ہے۔
تازہ ترین