• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب بوڑھے مرد سرطان کی علامات پر جی پی سے رجوع نہیں کرتے

لندن (پی اے) ہزاروں افراد جن کی اے اینڈ ای میں سرطان کی تشخیص ہوئی وہ علامات کے ساتھ اپنے جی پی کے پاس تین دفعہ یا زیادہ گئے یہ انکشاف ریسرچ سے ہوا ہے ایک نئی سٹڈی میں بتایا گیا کہ وہ مریض جو کبھی جی پی کے پاس نہیں گئے ان کے بوڑھے مرد کا انگلینڈ کے سب سے زیادہ محروم علاقوں سے تعلق رکھنے کا امکان ہے، نئی سٹڈی برٹش جرنل آف جرنل پریکٹس میں شائع ہوئی ہے اور مصنفین نے 2010کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے۔ تجزیہ کرنے والوں میں یونیورسٹی کالج لندن، دی یونیورسٹی آف کیمبرج اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ماہرین شامل ہیں۔ انہوں نے4637افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کینسر ریسرچ یوکے کی ہیڈ آف ہیلتھ انفارمیشن ڈاکٹر جولی شارپ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سرطان کی علامات کی آگہی میں اضافہ کیا جائے اور ان رکاوٹوں کو دور کیا جائے جن کے باعث لوگ جی پی کے پاس نہیں جاتے۔ رائل کالج آف جی پیز کی چیئر وومن پروفیسر ہیلن سٹوکس لمپارڈ نے کہا ہے کہ جی پیز سرطان کی تشخیص میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ مریضوں پر زور دیں گی کہ وہ علامات کے مستقل ہونے کی صورت میں جی پی سے فوری رجوع کریں۔ وہ جتنا جلد رجوع کریں گے ان کیلئے اتنا ہی اچھا ہوگا۔
تازہ ترین