• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز میں تیزرفتاری پر سخت سزائوں کےقانون کا نفاذ

لندن( نیوز ڈیسک)انگلینڈ اور ویلز میں تیزرفتاری پر سخت سزائوں کاقانون نافذ کردیاگیا ہے جس کے تحت 30 میل کے زون میں 51میل فی گھنٹہ اور موٹروے پر 101 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائوروں پر ان کی ہفتہ وار اآمدنی کے ڈیڑھ سو فیصد تک زیادہ جرمانہ کیاجائے گا،جبکہ اس سے قبل جرمانے کی شرح ہفتہ وار آمدنی کے مساوی تھی، سزائیں دینے کی ذمہ دار کونسل کا کہناہے کہ وہ جرمانوں میں واضح اضافہ چاہتی ہے کیونکہ اس جرم کی سنگینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے موٹرنگ گروپوں نے مجسٹریٹس کے اختیارات میں اضافے کے حوالے سے اس گائیڈ لائن کا خیرمقدم کیاہے۔ واضح رہے کہ 2015کے دوران تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 244افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
تازہ ترین