• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل لندن میں چاقو گھونپنے سے ہلاک شخص کی لاش بس سے برآمد

لندن (نیوز ڈیسک) سینٹرل لندن میں ایک بس میں ایک شخص کی لاش ملی جسے چاقو گھونپ کر ہلاک کیا گیا تھا۔ 48سالہ شخص ڈوریسٹ سکوائر کے نزدیک گلاسٹر میں بس 189میں برطانوی وقت کے مطابق تقریباً 10:00بجے شدید زخمی حالت میں ملا تھا سراغرسانوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ شخص برینٹ کراس بس سٹیشن پر 23:13بجے سوا ہوا تاہم اس امر کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ چاقو گھونپے جانے کا واقعہ کب پیش آیا۔ پیرامیڈکس نے ابتدائی طبی امداد کے ذریعے اس کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر ہی مر چکا تھا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس شخص کی شناخت سے آگاہ ہیں تاہم ورثا کو آگاہ کرکے تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ سراغ رساں چیف انسپکٹر نوئل میک ہیوگ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی ایسے شخص سے صورتحال کے بارے میں سنیں جو برینٹ بس سٹیشن پر تھا یا جس نے بس189پر برینٹ کراس سے سفر کیا۔
تازہ ترین