• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، مفتی فضل احمدقادری

برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ بھارت طالبان کے نام پر پاکستان میںدہشت گردی کر رہا ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید اور گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے حریت قائد سید علی گیلانی جیسے بزرگ اور بیمار رہنما کو بھی معاف نہیں کیا اور کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ حکومت پاکستان کسی فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے تیار نہیں بیرون ملک تمام پاکستانی سفارت خانے بھی تماشہ دیکھ رہے ہیں پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت بھی کہیں نظر نہیں آتی اور فریق اور وکیل کی توجہ صرف کاروبار تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے جتنے حربے استعمال کرے کشمیریوں کی جد و جہد کو ختم نہیں کرسکتا تحریک ستر سال سے سوشل میڈیا کے بغیر بھی جارہی ہے۔ البتہ پاکستان کے حکمران کشمیریوں کو بتا دیں کہ وہ بھارت کے ساتھ ہیں یا کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اور گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے حریت قائد سید علی گیلانی جیسے بزرگ اور بیمار رہنما کو بھی معاف نہیں کیا اور کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ حکومت پاکستان کسی فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے تیار نہیں بیرون ملک تمام پاکستانی سفارت خانے بھی تماشہ دیکھ رہے ہیں پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت بھی کہیں نظر نہیں آتی اور فریق اور وکیل کی توجہ صرف کاروبار تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے جتنے حربے استعمال کرے کشمیریوں کی جد و جہد کو ختم نہیں کرسکتا تحریک ستر سال سے سوشل میڈیا کے بغیر بھی جارہی ہے۔ البتہ پاکستان کے حکمران کشمیریوں کو بتا دیں کہ وہ بھارت کے ساتھ ہیں یا کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین