• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما فیصلے نے قوم کو نئی کشمکش میں ڈال دیا، خالد محمود

بلیک برن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمودنے کہا ہے کہ عمران خان کے انکشاف پر کہ میاں نواز شریف نے پاناما کیس پر انہیں دس ارب روپے کی آفر کی ہے کہ وہ خاموش رہیں میاں نواز شریف نے انہیں عدالت لے جانے اعلان کر دیا ہے ۔ عدالتوں نے اگر پہلے کسی کے ساتھ انصاف کیا ہوتا تو کسی کو الزام لگانے کی جرأت نہ ہوتی پاناما پر بھی جو فیصلہ آیا ہےاس نے بھی پوری قوم کو ایک نئی کش مکش میں ڈال رکھا ہے پورا ملک بحران کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اگر انصاف کرنا شروع کردیں تو پھر اس ملک میں سراج الحق کے سوا باقی سب لیڈر جیلوں میں ہوں گے ان کے بارے میں سپریم کورٹ پہلے بھی ریمارکس دے چکی ہے کہ آئین کی دفعہ 62/63پر صرف سراج الحق ہی پورا اتر سکتے ہیںبہت سارے لیڈروں کے نام لندن میں خریدے گئے فلیٹس میں بھی آگئے ہیں۔ خالد محمود نے کہا کہ جس ملک کی عدالتیں اور ججز آزاد نہ ہوں اس ملک کا وجود ہر وقت خطرے میں رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ انصاف نہ ہونے کی وجہ سے پہلے بھی ملک ٹوٹ چکا ہے اور اس ملک کی قوم نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور کرپٹ حکمران اور سیاستدان باقی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں بھارت کے بزنس مین اور دہشت گرد ویزے لے کر پاکستان میں لائے جا سکتے ہیں مگر سید علی گیلانی جو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی آواز ہیں وہ پاکستان نہیں آسکتے اور ایسے لیڈروں پر مزمذید کتنا اعتماد کیا جاسکتا ہے؟
تازہ ترین