• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پولیس کے چھاپے 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

برلن( نیوز ڈیسک) جرمن پولیس نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خلاف ایک کریک ڈائون میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جرمن حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے کم سے کم 10 تارکین وطن کی پناہ کی درخواستیں غیر قانونی طریقے استعمال کرتے ہوئے منظور کرائیں۔ جرمن صوبے لوئر سیکسنی میں سٹیٹ پراسیکیوٹراولیورآئیزن ہائور نے خبررساں ادارے کو اس حوالے سے بتایا کہ ہم فی الحال ایسے 10مقدمات کی تفتیش کررہے ہیں اور ایسے کیسز کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ اس تناطر میں ایران میں جرمن سفارتخانے میں تعینات ایک ایرانی سمیت 4مزید افراد کے بارے میں چھان بین جاری ہے کہ آیا وہ انسانی سمگلنگ کی ممکنہ منصوبہ بندی میں شریک تو نہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔
تازہ ترین