• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی چونکہ دریائے سندھ سے منسلک نہیں ہے اس لئے یہاں پر پانی کینجھر جھیل سے آتا ہے۔ اس وجہ سے یہاں کافی عرصہ سے پانی کا مسئلہ رہا ہے۔ اگر ان مسائل کا سبب تلاش کیا جائے تو ہر مسئلے کے پیچھے آپ کو آبادی کا بم نظر آئے گا۔ کراچی میں 25-30لاکھ لوگ غیر قانونی آباد ہیں جس وجہ سے شہر پر اضافی بوجھ پڑا ہوا ہے اور شہری حدیں ہیں کہ بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ 30-40منزلہ عمارتیں تو بن رہی ہیں مگر پارکنگ کی کوئی جگہ نہیں۔ اگر آبادی پر کنٹرول کر لیا جائے تو بہت سے مسائل ختم نہیں تو کم ضرور ہو جائیں گے۔ پانی کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے بھی کراچی شہر اور آبادی کی حدود مقرر کرنا پڑیں گی۔
تازہ ترین