• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ کا اجلاس، متعدد قراردادیں منظور

سیٹھارجہ (نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین سبحان علی کبر منعقد ہوا جس میں ممبران نے متفقہ طور پر متعدد قراردادیں منظور کیں  اور گذشتہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں  ممبران کی دی گئی ترقیاتی  اسکیموں جن کا سروے مکمل ھوچکا ھے ان کا مقامی اخبارات میں ٹینڈر شایع کرایا جائیگا اس سلسلے میں چیئرمین سبحان علی کبر نے نیشنل پریس کلب سیٹھارجہ کے صحافیوں کو بتایا کہ ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ کے 11 وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس میں پبلک پارک میں بیٹھنے کیلئے بینچیں شاور پائیپ لگانے کی منظوری دی گئی، شہرمیں لگے پرانی اسٹریٹ لائیٹس کے کھمبوں کو کارآمد بنا کران میں سولر سسٹم لگا کر دیہی علاقوں کو روشنی کی سہولت مہیا کرنے،اورٹاؤن میں کئے گئے خرچہ کی اکثریتی رائے سے منظوری دی گئی جبکہ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ چند عناصر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرکے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے خلاف بھی مذمتی قرارداد منظور کی گئی انھوں نے کہا کہ سال 2001 سے سال 2016 تک ٹاؤن کمیٹی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس سے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا اور ہم نے ٹاؤن کا انتظام سنبھالتے ہی صفائی پر خصوصی توجہ دی ہے جبکہ جلد ہی شہر کے اندر پیور اینٹوں کی فرشبندی اور دیگر کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔
تازہ ترین