• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان انٹر یونیوسٹی تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بحریہ یونیورسٹی کی ٹیم اتوار 30 اپریل کو ٹنڈو جام روانہ ہوگی۔ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ہونے والی چیمپئن شپ میں بحریہ کی ٹیم کے مینجر اسپورٹس محمد عاشق اور ٹیم کوچ مظہر حسین ہوں گے جبکہ کھلاڑیوں میں محمد منیب واسع، عبداللہ جاوید، محمد وسیم،ٓامین محمد اور محمد عمرشامل ہیں۔ ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور محسن حیات ملک ٹی آئی (ایم) نے ٹیم سے ملاقات کی۔
تازہ ترین