• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ون ڈے کپ،بلوچستان کےنو وکٹ پر323 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میںبلوچستان نے فیڈرل ایریاز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں 9وکٹ پر323رنز بنائے۔پنڈی اسٹیڈیم میں ہفتے کونوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان نے94گیندوں پر112رنز کی اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں چار چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔عامر یامین نے37گیندوں پر47رنز بنائے۔فخر زمان دس صہیب مقصود32سعد علی27رمیز عزیز26اورسہیل تنویر نے36رنز بنائے۔محمد حفیظ نے63رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔سہیل خان نے80زوہیب احمد نے40اورعماد وسیم نے44رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 34 لاکھ روپے رکھی گئی تھی ۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیاگیا۔ رنر اپ ٹیم کو دس لاکھ روپےملے۔
تازہ ترین