• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سیّد عارف حسن نے کہا ہے کہ پی او اے پاکستان میں سافٹ بال کے انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا اور اس ضمن میں انٹرنیشنل سافٹ بال فیڈریشن اور سافٹ بال کنفیڈریشن آف ایشیاء سے بھی رابطہ کیا جائے گا تا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں بھی بین الاقوامی مقابلوں کا تجربہ حاصل ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کے ہمراہ کراچی جیمخانہ کے صدر فواد سلیم ملک سے ملاقات کے موقع پر کیا کراچی جیمخانہ کے صدر فواد سلیم ملک نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کا بہترین انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے ، اس موقع پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سیّد عارف حسن نے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی جانبسے کراچی جیمخانہ کے صدر فواد سلیم ملک کو سونیئرپیش کیا۔
تازہ ترین