• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج لاہور کا فلم اسٹار میرا کے تمام مقدمات ایک عدالت میں یکجا کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے فلم سٹار میرا کی درخواست پر  ان کے تمام مقدمات کو کو ایک ہی عدالت میں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے. سیشن جج لاہور عابد قریشی نے میرا کی درخواست پر فیصلہ  سنایا جس میں اداکار نے اپنے تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں یکجا کرنے کی استدعا کی.  سیشن جج نے گزشتہ دنوں میرا کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا. سیشن جج لاہور عابد قریشی نے حکم دیا کہ فلم سٹار میرا کے تمام مقدمات  ایک ہی عدالت میں سماعت کیلئے پیش کیا جائے. سیشن جج نے ہدایت کہ کہ فلم سٹار کے تمام کو  سول جج محمد احمد کی عدالت میں منتقل کر دیا جائے ، فلم سٹار میرا کے مختلف نوعیت کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھے ۔
تازہ ترین