• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جما عت اہلسنّت کے تحت آج نشتر پارک میں عالمی صوفی کانفرنس ہوگی

کراچی(پ ر)جما عت اہلسنّت کے تحت 30 اپریل شام 4 بجے نشتر پارک میں منعقد ہونے وا لی عالمی صوفی کانفرنس کی تیا ریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اس روحانی کانفرنس میں دنیا کے 13 ممالک سے علماء و صوفیاء کرام کررہے ہیں،کانفرنس کی صدارت شہزادہ غوث الاعظم شیخ عبد العزیز الخطیب الحسنی الجیلانی(دمشق ،شام) کریں گے،میزبانی مفتی عبد العزیز حنفی اشرفی، علامہ سید شاہ عبدالحق قادری،علامہ عامر اخلاق شامی سر انجام دینگے ،جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ صوفی کانفرنس کے انعقاد کا اولین مقصد پر فتن ماحول میں اسلام کے عالمگیر پیغام امن و محبت عام کرنا اور دین کی تبلیغ و اشاعت میں صوفیاء کے سدا بہار احترام انسانیت امن پیار اور رواداری کی تعلیمات سے عوام کو روشناس کرانا ہے،نشتر پارک میں عوام اہلسنّت اپنی قوت کا اظہار کریگی یہ کانفرنس اسلام دشمن عناصر کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگی۔
تازہ ترین